معروف پاپ اسٹار ” جسٹن بیبر ” اپنا نیا گانا خلا میں شوٹ کریں گے

نیویارک: معروف پاپ اسٹار ” جسٹن بیبر ” اب اپنے نئے گانے کی ویڈیو خلا میں شوٹ کریں گے۔ مشہورزمانہ پاپ سنگرجسٹن بیبردنیا کےکونے کونےمیں دھوم مچانےکےبعد اب خلامیں اپنےسربکھیرنے کے لئے تیار ہیں، 19 سالہ جسٹن بیبر کا اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کی تیاری مکمل ہے اورانہوں نے خلائی کمپنی ” ورجن گلیکٹک ” سے خلا میں جانے کےلئےٹکٹ بھی خرید لیا ہے، اسی کمپنی کے ساتھ ، انجلینا جولی،ٹام ہینکس اوربراڈپٹ جیسےنامور ہالی ووڈ اداکاربھی خلامیں جائیں گے، خلائی طیارے میں 2 پائلٹوں سمیت 8 افراد سفرکریں گے جب کہ اس کے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر ہے۔ دوسری جانب کینیڈین پاپ گلوکارجسٹن بیبر کے ٹوئٹر پر پرستاروں کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہےجس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر پرستاروں کی تعداد میں لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جسٹن بیبر نےاس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.