عامر نے نئی نویلی دلہن کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

لندن: پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اپنی نئی نویلی دلہن فریال مخدوم کو ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بطور تحفہ پیش کردی۔ انھوں نے ٹویٹر پر نئے ماڈل کی سیاہ کارکی تصویر شیئر کرتے ہوئے فریال کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ یہ تمہارے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ، ہم سب تمھیں سکھائیں گے کہ دائیں جانب سے ڈرائیونگ کیسے کی جاتی ہے‘۔ اس گاڑی کی مالیت 72500 پاؤنڈ پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ 40 ہزار روپے بنتی ہے۔ عامر خان کی شادی گذشتہ جمعے کو نیویارک کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.