ڈائریکٹر امتیاز نے عالیہ بھٹ پر بھی سختی شروع کردی

ممبئی: بالی وڈ ہدایت کار امتیازعلی نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی سختی شروع کردی ہے۔ انھوں نے جورویہ ’راک اسٹار‘ کے لیے رنبیر کے ساتھ روا رکھا وہی اب اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کررہے ہیں ۔امتیاز علی نے اداکارہ کو فلم ’’ہائی وے ‘‘میں ان کے کردار کو اچھی طرح سمجھ میں لانے کے لیے مروجہ طریقے اختیار کیے ہیں ۔ہدایتکار نے نہ تو اداکارہ کو ہوٹل کی سہولت دی ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام کیا ہے، حتیٰ کہ خود عالیہ بھٹ نے بھی امتیاز علی کے اس رویے کی شکایت نہیں کی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسی طرح وہ اس فلم میں یادگار کردار نبھانے کے قابل ہونگی اور امتیاز علی کی جانب سے اپنے کردار پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہی طریقہ بہتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فلم میرے کیرئیر میں نیا موڑ ثابت ہوگی جو مجھے مکمل اداکارہ کے طور پر تسلیم کروانے کا باعث بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.