پرینیتی چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی ہیروئن پرینیتی چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ عشق زادے جیسی فلم سے شہرت کی بلندیوں تک پہچنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم “ہنسی تو پھنسی” کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران کیمرے سے ٹکڑا کر شدید زخمی ہوگئیں، چوٹ اس قدر شدید تھی کہ ان کی آنکھ کے قریب سے خون بہنے لگا اور پورا چہرہ نیلا پڑ گیا، تاہم پرینیتی چوپڑا نے اس کے باوجود شوٹنگ جاری رکھی اور شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا

تبصرے بند ہیں.