رنبیر اور دیپکا کی فلم نے ریکارڈ 136 کروڑ کمالیے

ممبئی: بھارتی اداکار رنبیر کپوراور 100 دیپکا نے کروڑ کلب میں اجے دیوگن، شاہ رخ خان،اکشے کمار اور ہریتک روشن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بالی ووڈ ہیرورنبیر کپور کی فلم یہ ،جوانی ہے دیوانی 7دن میں 100 کروڑ کلب میں ان ہونے کے بعد اب ایک اور رکارڈ اپنے نام کر بیٹھی ہے،جی ہاں یہ جوانی ہے دیوانی نے2 ہفتوں کے دوران 136کروڑ کما کر 100 کروڑ کمانے والی کئی فلموں کو مات دے دی ہے۔ اجے دیوگن کی گول مال 3 ہو یا شاہ رخ کی جب تک ہے جان، ریتھک کی اگنی پت ہو یا اکشے کی راویڈی راٹھور۔ رنبیر کے بد تمیز دل والی یہ جوانی ہے دیوانی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس دوڑ میں اب صرف سلمان خان کی فلمیں رہ گئی ہیں،دیکھتے ہیں رنبیرکی یہ جوانی ہے دیوانی ایک تھا ٹائیگر کے198 کروڑ اوردبنگ 2 کے158 کروڑ کا رکارڈ توڑتی ہے یا نہیں

تبصرے بند ہیں.