پرینیتی،سوشانت سنگھ کے ساتھ

نئی دہلی : بالی وڈ بیوٹی پرینیتی چوپڑا اداکار سوشانت سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں ۔فلم کا نام شد ھ دیسی رومانس ہے اور یہ یش راج بینر تلے بنائی جارہی ہے ۔فلم کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ یہ رومانی کامیڈی ہے جس میں محبت ،عزم اور جاذبیت کا اظہار کیا گیا ہے۔فلم کے پروڈیوسر ادتیا چوپڑا ہیں جبکہ یہ کہانی جے دیپ سہنی نے لکھی ہے ۔فلم تیرہ ستمبر کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی لیکن کیا یہ باکس آفس پر اپنے قدم جما پائے گی یا نہیں ،اسکے لئے شائقین کو انتظار کرنا پڑے گا

تبصرے بند ہیں.