ورلڈ کپ کوالیفائرمیں ایران نے جنوبی کوریا کوشکست دیدی

اولسان: ورلڈ کپ کوالیفائرمیں ایران نے جنوبی کوریا کوشکست دیدی۔ دونوں ممالک نے آئندہ سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ اولسان میں میں کھیلے جانے و الے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں ایران نے دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئے میزبان جنوبی کوریا کو ایک گول سے شکست دی۔ فاروڈز رضا گوچانی جد میچ کے ہیروثابت ہوئے انہوں نے کھیل کے ساٹھ ویں منٹ میں میچ کا واحد گول داغ کر اپنی ٹیم کوفاتح بنایا۔ تاہم جونبی کوریا نے شکست کے باوجود ابہتر گول اوسط کی بناء پرورلڈ کپ کے مین راونڈ میں جگہ بنالی۔ جنوبی کوریا نے قطر کو ایک کے مقابلے مین پانچ گول سے آوٹ کلا س کیا۔ ایشیا سے جاپان کی ٹیم بھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ میگا ایونٹ آئندہ سال جون جولائی میں برازیل کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.