لندن:عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات جاری

لندن: لندن پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں ،پولیس نے آج بھی نارتھ ویسٹ لندن کے مختلف گھروں میں چھاپے مارے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جس کے دوران نارتھ ویسٹ کے دو گھروں میں رہائش پذیر پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں سے کئی گھنٹے سے تفتیش ہورہی ہے،تحقیقات کا عمل صبح دس بجے شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے،ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر ،عمران فاروق کو سولہ ستمبر دوہزار دس کو لندن میں حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.