پانچ سال سے کوئی دوست نہیں بنایا،عمران خان

ممبئ: بالی ووڈ اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ فلم میں فیملی کے لیے دیکھنے کے لیے سب کچھ موجود ہے ۔ میں دوستی ، وقت اور خلوص چاہتا ہوں اور اس مصنوعی دنیا میں یہ دونوں چیزیں ناپید ہیں ، اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں گزشتہ پانچ سال سے فلمی دنیا میں ہوں مگر میرا کوئی دوست نہیں کیونکہ دوستی کے لیے جو شرائط ہیں اس پر یہاں کوئی پورا نہیں اترتا، فلمی صنعت میں سخت محنت کے بعد جب انسان گھر آتا ہے تو پھر وہ اس مصنوعی ماحول اور وہاں کے لوگوں کے متعلق سوچنا بھی اسے اچھا نہیں لگتا ۔ کیونکہ یہ ایک مصنوعی دنیا ہے ، جس کا حقیقی دنیا اور جذبات سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا، کام کے بعد جو وقت ملتا ہے، وہ میرا اپنا ہوتا ہے اور اسے دوسروں کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ اپنی طرح سے صرف کرنا پسند کرتا ہوں ۔

تبصرے بند ہیں.