فلم ’’مینٹل‘‘ شاہ رخ کی ’’چنائی ایکسپریس‘‘ کے تمام ریکارڈز توڑ دے گی، سہیل خان

ممبئی: ہدایت کار اور پروڈیوسر سہیل خان کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’’مینٹل‘‘ شاہ رخ خان کی فلم کے تمام بزنس ریکارڈز توڑ دے گی۔ سہیل خان نے کہا کہ فلم ’’مینٹل‘‘ میں ہیرو کا کردار نبھانے والے میرے بھائی سلمان خان کے لئے بھی سب سے زیادہ ہٹ فلم ثابت ہوگی اور انہیں یقین ہے کہ ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کو عوام میں بھرپور پذیرائی ملے گی۔ انہوں نے کہا وہ فلم کی شوٹنگ سے بہت خوش ہیں اور اس میں ڈانس کی بھی کئی پرفارمنس ہیں جو دیکھنے والوں کو بہت پسند آئیں گی۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ ڈیزی شاہ، ثنا خان، تبو اور مکل دیو بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے اور فلم آئندہ سال جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.