سلمان خان نے اداکارہ ڈیزی شاہ کی لاکھوں روپے کی کاسمیٹک سرجری کا بل اپنی جیب سے ادا کیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان جو اپنے دبنگ اسٹائل اور فراخ دلی کے لئے فلمی نگری میں مشہور ہیں نے اپنی فراخ دلی کا ایک اور ثبوت پیش کرتے ہوئے اداکارہ ڈیزی شاہ کی کاسمیٹک سرجری کا بل اپنی جیب سے ادا کیا۔ اداکارہ ڈیزی شاہ جو سہیل خان کی فلم ’’مینٹل‘‘ میں سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی نے فلم میں خوبصورت نظر آنے کے لئے سرجری کے ذریعے اپنا وزن گھٹانے کا فیصلہ کیا، ڈیزی شاہ نے ممبئی کے شیواجی اسپتال میں اپنی کاسمیٹک سرجری کرائی، ڈیزی شاہ کی سرجری کا بل لاکھوں روپے بنا جو سلمان خان نے ادا کیا۔ دوسری جانب ان دنوں بالی ووڈ میں سلمان خان اور ڈیزی شاہ کی دوستی کے کافی چرچے ہو رہے ہیں اور شوٹنگ کے دوران ڈیزی شاہ بھی چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لئے سلمان کے پاس ہی جاتی ہیں، فلمی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور ایک ساتھ لمبی واک پر بھی جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کو فلیٹس بھی تحفے میں دے چکے ہیں

تبصرے بند ہیں.