نرگس فخری کی فلم ’’مدراس کیفے‘‘ کے نئے گیت کی وڈیو جاری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور جان ابراہم کی نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم’’مدراس کیفے‘‘کے ٹریلر کے بعد نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔ ’’جیسے ملیں اجنبی‘‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پاکستان کے کوک اسٹوڈیو کی گلوکار زیب النساء بنگش نے ہی خود ہی لکھا اور گایا ہے جسکی وڈیو میں ایک آرمی آفیسر(جان ابراہم)اور ان کے اہلیہ کوآرمی میں ملنے والی مختصر سی چھٹیوں میں ایک ساتھ وقت گزارتے دکھایا گیا ہے جب کہ گانے سمیت فلم کی موسیقی شانتانو موئترا نے ترتیب دی ہے۔ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جب کہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹرکے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔جان ابراہم اور رونی لاہری کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں خود جان ابراہم سمیت نرگس فخری،انشومن کھرانہ،جیکولین فرنانڈس،راشی کھنہ،لینا ماریہ اورسدھارتھا باسو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم مدراس کیفے 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.