نیئر اعجاز بھارتی فلم کے لیے اہم کردار میں سائن

لاہور: بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کے بعد فنکاروںکی بھی ڈیمانڈ بڑھنے لگی۔ حال ہی میں ورسٹائل اداکار نیئر اعجاز کوبھارت کی کرناٹکہ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکارو رائٹرحمایت خان نے اپنی پہلی ہندی فلم میں مرکزی کردار کے لیے سائن کیا ہے۔ فلم میںنیئراعجاز ولن کے کردار میں دکھائی دینگے اوراس سلسلہ میں کنٹریکٹ بھی سائن کرلیا گیا ہے۔ فلم کی عکسبندی بنگلور کے علاوہ ممبئی اوردیگرلوکیشنزپرکی جائے گی۔ اس سلسلہ میں نیئر اعجاز نے رابطہ کرنے پر  بتایا کہ پاکستان میں فلم اورٹی وی کے ساتھ تھیٹرمیں بہت سا کام کیا اوریہ سلسلہ بے پناہ مصروفیت کے ساتھ جاری ہے ۔ مجھے اکثر بالی ووڈ فلموں میں اہم کردار آفرہوتے تھے لیکن میں اپنے پراجیکٹس اورکچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بالی وڈ میں کام کرنے کے لیے رضا مند نہیں ہوتا تھا۔مجھے کچھ عرصہ قبل کرناٹکہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکارورائٹرحمایت خان نے رابطہ کیا اوراپنی نئی فلم میں اہم کردار کی آفردیتے ہوئے کہانی بھی سنائی۔ یہ ایک منفرد کہانی تھی جس کوکرنا میرے لیے چیلنج سے کم نہ ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے فلم میںکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے لیکن فلم کی دیگرکاسٹ، کہانی اوراس کے شوٹنگ شیڈول بارے فی الحال بتا نے کی اجازت نہیں ہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ مجھے فلم کی آفرکرتے ہوئے حمایت خان نے جس طرح سے رابطہ کیا اورپھر میرے کام کوسراہا وہ قابل داد ہے۔ وہ ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹراورمصنف ہیں اس لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھارہے گا۔

تبصرے بند ہیں.