موسیقار کمال احمد کو شہرت فلم ’دیا اور طوفان‘ سے ملی

لاہور: کمال احمدکی بحثیت موسیقار ہدایتکار پرویز کی فلم’’ شنہشاہ جہانگیر‘‘ تھی جس کے ٹائیٹل رول میں سنتوش کمار نے ملکہ معظمہ نورجہاں کا رول صبحیہ خانم نے ادا کیا۔ کمال احمد کو شہرت رنگیلا کی پہلی ذاتی فلم ’دیا اور طوفان‘ سے حاصل ہوئی جس میں رنگیلا نے اداکاری اور ڈائریکشن کرنے کے ساتھ بطور گلوکار ’’گا میرے منوا گاتا جا رے‘‘ بہت مقبول ہوا جو فلم کے ہیرو اعجاز پر فلمایا گیا تھا۔ فلم کی موسیقی بے حد عمدہ ، دلکش اور اثر انگیز تھی ۔ رنگیلا کی اگلی فلم ’رنگیلا‘ میں کمال احمد نے واقعتا کمال کردکھایا ، اردو میں بنائی جانیوالی اس فلم میں تصور خانم کی آواز میں پنجابی نغموں نے دھوم مچا دی تھی اور ’’ وے سب تو سوہنیا‘‘ ، ’’کس نے توڑا ہے دل حضور کا‘‘ اپنے دور کے سپرہٹ نغمے ہوئے ۔ رنگیلا کی تیسری فلم ’’دل اور دنیا‘‘ کی موسیقی بھی کمال احمد نے ہی ترتیب دی تھی ان میں ’’چمپا اور چنبیلی یہ کلیاں نئی نویلی ‘‘سمیت تین گانے مقبول ہوئے ۔ رنگیلا کی ہی ایک اور فلم ’’ میری محبت تیرے حوالے‘‘ کا گانا’’ میرا پیار بھرا سنسار لٹا‘‘ (نسیم بیگم اور رنگیلا) بھی پسند کیا گیا۔ اسی طرح ’’دل اور دنیا‘‘ کو رنگیلا نے ایک بار پھر ری میک ’’امانت‘‘ کے نام سے فلمایا۔ اس میں مہدی حسن کی آواز میں یہ نغمہ ’’ سوہنا من موہے دو شرمیلے نین ‘‘ ، ہدایتکار اقبال رضوی کی فلم ’’تیرے میرے سپنے‘‘ (سنگیتا کی بحثیت فلمساز پہلی فلم ) کے گیت ’’میں ہوگئی دلدار کی‘‘ ، ’’بھانویں ہوئے لڑائی ‘‘ ،’’سب کچھ خدا سے مانگ لیا ‘‘ کمال احمد کی فنی صلاحیتوں کے آئینہ دار نغمات تھے۔ہدایتکار خلیفہ سعید کی بیشتر فلموں کی موسیقی کمال احمد نے ہی ترتیب دی تھی ۔’’دولت اور دنیا‘‘ کے نغمات ’’میں بجلی ہوں ‘ میں شعلہ ہوں ‘‘ ، ’’گا میرے دیوانے دل ‘‘، ’’حسین فضا کا تقاضا ہے ‘‘ فلم ’’بغاوت‘‘ کے نغمات ’’ کنڈا کڈھ دے تلی دے وچوں‘‘ اور ’’اکھیاں ملاواں گی ‘‘ عمدہ اور دلکش تھے۔ ہدایتکار اسلم ڈار کی مشہور فلم ’’بشیرا‘‘ کے موسیقار بھی کمال احمد تھے۔ ’’کندھا ڈولی نوں دے جاویں ویر وے‘‘ بے حد عمدہ اور اثر انگیز نغمہ تھا۔ اسلم ڈار کی ایک اور فلم ’’ وعدہ‘‘ کے نغمات ’’اک لڑکا دیوانہ ، چاہے تم ٹھکرا دو ، کہا جو مرنے کو ، میںبھی شرابی اور پھر بھیگی بھیگی رات میں سبھی عمدہ اور دلکش نغمات تھے۔ ہدایتکار ممتاز علی خان کی فلم ’’دلہن ایک رات کی‘‘ میں ملکہ ترنم نورجہاں کا یہ نغمہ ’’ اوجانے والے میں تیرے قربان خدا حافظ‘‘ ،’’ وہ آگیا میرا سانوریا‘‘ ، ’’کہتی ہے یہ رت بھیگی بھیگی ‘‘ اور ’’ آجا آجا کرلے پیار اور ’’پیار کی شراب نگاہوں سے پلادوں‘‘ مقبول ہوئے۔ ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ’’کندن‘‘ کا نغمہ ’’کھلونے تیری زندگی ہے کیا ‘‘ ، ہدایتکار منظور احمد کی فلم ’’آج کا دور‘‘ سمیت ’’محبت اور مہنگائی ‘‘ ، ’’ مٹھی بھر چاول‘‘ ، ’’ لال آندھی ‘‘ ، ’’ عشق عشق‘‘ ، ’’ عشق نچاوے گلی گلی ‘‘ ، ’’سنگرام ‘‘ ،’’ان داتا‘‘ ، ’’قانون ‘‘ ، ’’سلاخیں‘‘ ،’’ جینے کی سزا‘‘ ، ’’ جرات ‘‘ ، ’’دھنک‘‘ ، ’’ دہلیز‘‘،’’ آندھی اور طوفان‘‘ ، ’’ خان دوست ‘‘ ، ’’ چور سپاہی ‘‘، ’’ فراڈ‘‘ ، ’’شوکن میلے دی‘‘ ،’’ آندھی ‘‘ ، ’’وارنٹ‘‘ ، ’’ ننگی تلوار‘‘، ’’ سارجنٹ‘‘، ’’ پرنس ‘‘ ،’’نظر کرم‘‘ ،’’ہائے یہ شوہر‘‘ ، ’’منزل ‘‘ ، ’’ تیرے بنا کیا جینا‘‘ ، ’’ آدمی ‘‘ ، ’’مضبوط‘‘ ، ’’ نصیب ‘‘ ، ’’ جہیز‘‘ ، ’’ صبح کا تارا‘‘ ، ’’ کائنات‘‘ ، ’’ لہو دے رشتے‘‘ ، ’’ پرکھ‘‘ ،’’ مقدر کا سکندر‘‘ ، ’’مہندی لگے ہاتھ‘‘ ،’’ میاں بیوی راضی‘‘ ، ’’لاڈ پیار اور بیٹی‘‘ ، ’’نام میرا بدنام ‘‘ ، ’’ بازی‘‘ ، ’’ قسم منے کی ‘‘ ، ’’جینے نہیں دونگی‘‘ اور ’’مسٹر 420‘‘ شامل ہیں

تبصرے بند ہیں.