نئی فلم کے آئٹم سانگ کی دھوم مچے گی، سوناکشی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ رقص میں مہارت حاصل کررہی ہوں آنیوالی فلم کے آئٹم سانگ کی دھوم مچے گی۔ قبل ازیں اطلاعات کے مطابق دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے فلم باس میں آئٹم نمبر کرنے کے لیے چھ کروڑ روپے کی رقم حاصل کر لی۔ یادر رہے کہ سوناکشی اور اکشے کمار ایک ساتھ تین فلمیں کر چکے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے نئی ایکشن فلم باس میں آئٹم نمبر کیا ہے جس کے لیے دبنگ گرل نے چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم حاصل کر لی ہے۔ اکشے اور سوناکشی کے ساتھ اس آئٹم سانگ میں چھ سو رقاص شریک ہوئے ہیں۔ یہ بھارتی فلم انڈسٹری کا مہنگا ترین آئٹم سانگ ہے۔

تبصرے بند ہیں.