کترینہ بھی آؤٹ، دیپکا پڈوکون نے ’’دوستانہ ٹو‘‘ میں پریانکا کی جگہ لے لی

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈو کون کو نئی فلم ’’دوستانہ ٹو ‘‘کے لیے لیڈنگ لیڈی رول کے لیے حتمی طور پر منتخب کرلیا گیاہے۔ قبل ازیں فلم ’’دوستانہ ‘‘میں پریانکا چوپڑا نے لیڈنگ لیڈی رول کیا تھا ۔فلمساز کرن جوہر کی یہ فلم 2008کی ’’دوستانہ ‘‘کا سیکوئل ہے جس میںاب پریانکا کی جگہ دیپکا پڈوکون نے لے لی ہے ۔اس کے لیے دیپکا سے پہلے یہ پریانکا چوپڑا کا اس کردارکے لیے کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم ان کی جگہ پھر دیپکا پڈوکون نے لے لی ۔ایسا کوئی پہلی بار نہیں ہوا ،فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘میں بھی رنبیر کپور کے مدمقابل پہلے کترینہ کیف کو ہی کاسٹ کیا گیا تھا مگر ان کی جگہ بعد ازاںدیپکا پڈوکون نے لی ۔اب نئی فلم ’’دوستانہ ٹو‘‘کی حتمی ٹیم میں دیپکا اہم کردار میں جلوہ گرہونے کے لیے تیار ہیں ۔اس فلم کے سیکوئل میں کچھ نئے چہرے بھی متعارف کرائے جارہے ہیں تاہم ان کے ساتھ ابھیشک بچن اور جان ابراہم پہلے کی طرح پھر سے اپنے کردار نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اس فلم میں ارجن رامپال اور رتیش دیش مکھ بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ہدایت کار ترون کی فلم کے لیے میوزک شنکر احسان لوئے نے تیار کیا ہے ۔فلم میں جوزف جے اسمتھ نئی دریافت ہونگے ۔فلم کی شوٹنگز کے لیے میامی تا لندن کے دوران لوکشینز کو فائنل کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کیا جاچکا ہے جب کہ اس فلم کو 2014 ء کے وسط میں سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ فلم کی کہانی خود فلمسازکرن جوہر نے لکھی ہے ۔اس فلم کے حوالے سے فلمساز کرن جوہر نے 16فروری 2013کو فنکاروں کے نام اور سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ،اس وقت ابھیشک بچن اور جان ابراہم کو اپنا کام شروع کرنے اور فلم کے لیے تاریخیں دینے کے لیے کہا گیا ۔ بعد ازاں ابھیشک بچن نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا رواں سال ہی آغاز کیا جائے گا ۔اور یہ بھی بتایا کہ دیپکا پڈوکون کو فلم میں لیڈنگ لیڈی رول مل گیا ہے۔ اس بات کی پھر کرن جوہر نے بھی تصدیق کردی ،کرن جوہر کی 2008 کے دوران ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’’دوستانہ ‘‘بڑی کامیاب رہی تھی اور اب انھوں نے ’’دوستانہ ٹو ‘‘کی بڑی کامیابی کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور اس فلم سے بجا طور پر بڑی توقعات بھی وابستہ کرلی ہیں ۔ادھر اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ کرن جوہر عمدہ فلمیں بنارہے ہیں اور اب انھوں نے 2014کے لیے بھی شاہکار فلم بنانے کی پوری طرح سے تیاری کرلی ہے ۔کہانی، اسکرپٹ ،میوزک اور فنکاروں کے اعلیٰ انتخاب سمیت ہر طرح سے عمدہ فلم بنانے کے اسباب پیدا کرلیے گئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.