نئی فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ، نرگس فخری

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ نئی فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ۔ انھوں نے بتایا کہ اس فلم کے لیے اردو اور ہندی کے تلفظ کی درست ادائیگی کے لیے بڑی محنت کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہندی فلموں میں کام کرنے کے لیے اردو کا تلفظ درست اداکرنے کا ہنر سیکھنا ضروری ہے یہ کام میں نے امریکا میں ہی شروع کردیا تھا ۔آنیوالی فلم میں گزشتہ فلم کی نسبت زبان کے درست استعمال کے حوالے سے واضح فرق نظر آئے گا ۔ آنیوالی فلم بھی ریلیز کے لیے تیار ہے اس کی تشہیری مہم کا حصہ ہوں ۔

تبصرے بند ہیں.