مینا کماری کی آج 81ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

ممبئی: ہندوستانی سينما اسکرین پر طويل عرصے تک راج کرنے والی مينا کماری کی آج 81ویں سالگرہ ہے۔ ان کا اصل نام ماہ جبین تھا لیکن وہ مینا کماری کے نام سے مشہور ہوئیں، مینا کماری نے نو عمری میں ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا اور طویل عرصے تک ہندوستانی فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں، انہوں نے اپنے 33 سالہ فنی کریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پری نیتا، کاجل، پھول اور پتھر، دل ایک مندر،آرتی، پاکیزہ اور صاحب بی بی اور غلام جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔ مینا کماری نے 60 کی دہائی میں مشہور شاعر کمال امروہی سے شادی کی تاہم یہ شادی زیادہ دیر چل نہ سکی، ان کی فلم ”پاکیزہ‘‘ فروری 1972 میں اس وقت ریلیز ہوئی جب وہ شدید بیمار تھیں اور اس فلم کی نمائش کو ابھی 2 ماہ بھی نہ گزرے تھے کہ مینا کماری دنیا سے کوچ کرگئیں تاہم اپنی باکمال اداکاری کے باعث وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.