اداکارہ میرا کی بھارتی فلم ’’بھڑاس ‘‘ کل ریلیز ہوگی

لاہور: اداکارہ میرا کی ایک اور بھارتی فلم ’’بھڑاس ‘‘ کل ریلیز ہورہی ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ قابل اعتراض مناظر عکسبند کروائے ہیں۔ جس کی دیگر کاسٹ میں آریمان رمسرے،شری راجپوت، اننت مدوون،ردا کوشک ،مشتاق خان ، شیوا رندن اور گری پٹیل شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اجے یادیو اور میوزک ڈائریکٹر شبابہ اعظمی ہیں۔بی کلاس پر مشتمل اس فلم کو اداکارہ نے پاکستان میں ریلیز کروانے کی کوشش کی تھی مگر ڈسٹری بیوٹرز اور سینما آنرز نے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ۔اداکارہ میرا نے بالی وڈ میں مہیش بھٹ کی فلم ’’نظر‘‘ سے انٹری دی تھی جس کے بعد’’کسک ‘‘ اور’’پانچ گھنٹوں میں پانچ کروڑ‘‘ جیسی سی کیٹگری کی فلمیں کیں مگر ان میں سے کوئی ایک بھی پاکستان میں ریلیز نہیں ہوسکی ۔اداکارہ میرا سے قبل متنازعہ اداکارہ وینا ملک بھی بالی وڈ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے مگر ابھی تک اسے کوئی بڑا بریک تھرو نہیں مل سکا۔

تبصرے بند ہیں.