کترینہ کیف کا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی: بالی وڈ میں جہاں ہر اداکارہ شار رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بیتاب ہے وہیں کترینہ کیف نے کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے ہی انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی نامور کوریو گرافر اور ہدایت کار فرح خان نئی فلم ’’ ہیپی نیو ایئر ‘‘ بنارہی ہیں جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ فلم کے پروڈیوسر بھی کنگ خان ہی ہیں، ابتدا میں فرح خان اپنی فلم میں نیا چہرہ متعارف کرانا چاہتی تھیں تاہم بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرتے ہوئے کترینہ کیف کو فلم کی پیشکش کی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اسے مسترد کر دیا کہ ان کے پاس فی الحال کسی نئی فلم کے لئے وقت نہیں۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اس وقت عامر خان کے ساتھ دھوم 3، ہریتک روشن کے ساتھ بینگ بینگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں سیف علی خان کے ساتھ بھی کاسٹ کیا گیا ہے اوروہ ابھیشیک کپور کی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.