میرا کو کاروبار کے لیے سیالکوٹی پارٹنر کی تلاش

لاہور: معروف اداکارہ میرا نے کاروباری شراکت کے لیے سیالکوٹی پارٹنر کی تلاش شروع کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ میراایک ’’ نیا ‘‘پروجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے لیے انھیں دو سے تین کروڑروپے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے قریبی دوستوں اورحلقہ احباب سے رابطہ کیا ہے کہ وہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے کسی ایسے تاجرسے ملاقات کا اہتمام کریں جو ’’سرمایہ کاری‘‘ کی خواہش رکھتا ہو۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں اداکارہ میرا کی والدہ نے بھی لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ایک شخص سے رابطہ کرتے ہوئے سیالکوٹی ’’پارٹنر‘‘ کی تلاش میں مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔جس کے لیے اداکارہ میرا کے قریبی لوگ سرگرم ہوچکے ہیں اوروہ جلد ہی سیالکوٹ کے کسی تاجر کو ’’شراکت‘‘ کے لیے راضی کرلیں گے۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا کا ماضی میں سیالکوٹ کے ایک معروف تاجر کے ساتھ مبینہ تعلق منظرعام پرآیا جب کہ دیگر اداکاراؤں کے بھی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے سکینڈلز خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ اداکارہ میرا نے ’’کاروبار ‘‘ کے لیے پارٹنرکی تلاش شروع کی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کونسا ایسااہم پروجیکٹ ہے جس کے لیے انھیں پارٹنرکی ضرورت پیش آئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.