آمنہ ملک کو بھارتی فلم کی پیشکش ہوگئی

لاہور: ایک اور پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک کو بھارتی فلم کی پیشکش ہوگئی، پروڈیوسر نے سوشل میڈیا پر فوٹو شوٹ دیکھنے کے بعد رابطہ کرلیا ، معاملات طے کرنے کے لیے جلد بھارت جائینگی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ آمنہ ملک کو ایک معروف بھارتی فلم میکر نے اپنے نئے فلمی پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بھارتی فلمساز نے سوشل میڈیا پر میری تصاویر دیکھ کر اندازہ کیا کہ ان کی آئندہ فلم ایک کردار میرے لیے موزوں ہوگا ۔انھوں نے بتایا کہ اس ضمن میں معاہدے کے لیے ممبئی آنے کی دعوت دی گئی ہے،فلمساز کو لوکیشنز دیکھنے کے لیے دبئی آنا ہے ہوسکتا ہے کہ مجھے وہیں بلا لیا جائے۔انھوں نے بتایا کہ ایک میگا پراجیکٹ کام کرنے کا موقع ملنا بڑی خوشی کی بات ہے تاہم حتمی فیصلہ فلم کا اسکرپٹ ، اپنا کرداردیکھ کر کرونگی ۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں متعارف ہونا خوش آئند ہے تاہم اس بات کو پیش نظر رکھونگی کہ میرا فلم میں رول ہماری ثقافتی اقدار کے منافی نہ ہو۔یاد رہے اس سے قبل اداکارہ عمائمہ ملک ، وینا ملک ، ساشا آغا اور مہرین سید سمیت دیگر پاکستانی اداکارائیں بالی وڈ کے پراجیکٹس میں کام کر رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.