مدھوبالا کا کردار نبھاکر خوشی ہوگی، سوناکشی سنہا

بالی ووڈ دبنگ گرل سونا کشی سنہا کو غمگین ملکہ مدھوبالا کے روپ میں آنے کی خواہش ہے۔ دبنگ گائوں کی گوری سوناکشی سنہا اپنی پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ اپنے مخصوص ساڑھی اسٹائل سے پہچانی جانے والی سوناکشی کو سپرہٹ فلموں کی چھاپ نے مزید فلموں میں کاسٹ ہونے کی توقع ضرور دی ہے ۔دبنگ ، دبنگ ٹو اور لٹیرا جیسی ہٹ فلموں کے باوجود سوناکشی کے دل میں اب بھی ایک ایسی خواہش ہے۔ جس کو آج تک کسی نے پورا نہ کیا۔ سوناکشی مدھوبالا بننا چاہتی ہے۔ اپنی خوبصورتی سے فلمی دنیا پر راج کرنے والی مدھوبالا سوناکشی کی آئیڈیل ہیں۔سوناکشی کا کہنا ہے کہ جب بھی مدھوبالا پر فلم بنے انھیں ضرور کاسٹ کیا جائے۔ انھیں مدھوبالا کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملے گی۔

تبصرے بند ہیں.