قلیل عرصے میں اہم کردار ملنے پر خوش ہوں، نیہا شرما

اداکارہ نیہا شرما نے کہا ہے کہ نئی فلم مختلف ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی یقینی ہے۔ نیہا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کررہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ کم عرصے میں مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرنے پر خوش ہوں یہی میرے لیے اعزاز ہے ۔نئی دہلی کے نیشنل فیشن انسٹی ٹیوٹ سے فیشن ڈیزائنر کا کورس مکمل کرکے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی نیہا شرما کا کہنا ہے کہ انھیں بالی وڈ میں بہت اچھی ٹیم نے بہت کچھ سکھایا ہے اور مزید سیکھنے کیلیے کوشاں ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ماڈلنگ بھی کرتی رہوں گی اس شعبے میں بھی کام کرکے لطف اندوز ہونے کے مواقع ملے ہیں اور اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.