عامر اور کترینہ فلم ’’دھوم تھری‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کترینہ کیف فلم ’’دھوم تھری‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں یش راج بینر تلے بننے والے ایکشن فلم سیریز دھوم کے پریکوئل کا پہلاڈیجیٹل پوسٹر جاری کردیا گیا ۔ہدایتکار و رائٹر وجے کرشنا اچاریہ کی اس ایکشن تھرلر فلم میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور باربی ڈول کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔2004ء کی بلاک بسٹر ایکشن فلم دھوم میں جان ابراہم (ولن) ،ابھیشک بچن ،اْدے چوپڑااور ایشا دیول نے اہم کردار ادا کیے تھے جب کہ2006ء میں سیکوئل دھوم ٹو میں ہرتیک روشن (ولن)،ایشوریا رائے اور بپاشا باسو کیساتھ ابھیشک اور اْدے چوپڑا اپنے سابقہ کرداروں میں موجود تھے۔ اس فلم میں جہاں وِلن کا کردار عامر خان اور کترینہ کو ان کی گرل فرینڈ بنایا گیا ہے وہیں اْدے چوپڑا اور ابھیشک بچن ایک بار بھر بطور پولیس افسر اپنے پچھلے رولز میں موجود ہیں جب کہ جیکی شیروف بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ادیتہ چوپڑا ،عامر خان اور وجے کرشنا کی مشترکہ طور پرتحریر کی گئی اس ایکشن تھرلر فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔معروف موسیقار پرتیم کی موسیقی لیے یہ ایکشن فلم دھوم تھری یش راج فلمز کے تحت رواں سال کرسمس کے موقع پر 25دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.