فی الحال کسی بھی شخص میں دلچسپی نہیں، نرگس فخری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا اداکار اور فلم میکر ادھے چوپڑا سے قربت کی خبروں پر کہنا ہے کہ وہ ابھی تک کسی بھی شخص ميں دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔ بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق نرگس فخری کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں صرف کام کے سلسلے میں موجود ہیں ، میرے کچھ مقاصدہیں جن کے حصول کی کوششوں پر ہی اپنی تمام تر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں اس لیے میرے پاس وقت نہیں ہے کہ میں فی الحال کسی کے بھی بارے ميں سوچوں۔ نرگسی فخری کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کی شروعات میں اپنے ساتھ کسی کے تعلقات کی خبروں پر پریشان ہو جاتی تھیں تاہم اب وقت کے ساتھ وہ ان تمام چیزوں کا سامنا کرنا سیکھ چکیں ہیں، آپ اپنے کیریئر کے شروع میں اس قسم کی خبروں سے تھوڑا پریشان ہو جاتے ہیں کیونکہ جو کچھ آپ کے اردگرد ہو رہا ہوتا ہے آپ اسے سمجھ نہیں سکتے ۔ واضح رہے کہ 2011 میں فلم “راک اسٹار” سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی نرگس سیٹھی ان دنوں اپنی نئی فلم “مدراس کیفے” کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم 23 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں نرگس فخری اداکار جان ابراہم کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

تبصرے بند ہیں.