انوپم کھیر نے450 سے زیادہ فلموں میں کام کیا

کراچی: بالی ووڈ ایکٹر انوپم کھیر کا شمار ان ایکٹرز میں ہوتا ہے جنھوں نے بے شمار فلموں میں کئی یاد گار کردار ادا کیے۔ انھوں نے اپنے فنی کیرئیر میں450سے زائد فلموں میںاداکاری کے جوہر دکھاے۔ جب کہ 100 سے زائد ڈراموں میں بھی انھوں نے کام کیا،وہ ان اداکاروں میں شامل ہیں جنھوں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی، انھوں نے غیر ملکی فلموں میں کام کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا، مشہور ہدایت کار ڈیوڈ رسل کی فلم ’’سلور لائیٹنگ پے بیک‘‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا،اس فلم میں انوپم کھیر نے اہم کردار ادا کیا تھا،انھوں نے 1982 میں فلم’’ آگمن‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ 1984 میں انھوں نے ٹی وی شو’ سوال دس کرورڑ کا،’لیڈ انڈیا، سے نا سم تھنگ ٹو‘’ انوپم کھیرانکل‘ قابل ذکر تھے،انھوں نے1986میں مشہور فلموں کرما، ڈیڈی میں منفی کردار ادا کیے ’ڈیڈی‘ میں انھیں بہترین اداکاری پر فلم فئیر ایوارڈ ملا بطور مزاحیہ اداکار انھوں نے پانچ سال تک مختلف فلموں میں کردار ادا کیے جو کسی بھی اداکار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔انوپم کھیر نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھی بہت سی فلموں میںکام کیا۔ ان میں’ ڈر، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے، چاہت، کچھ کچھ ہوتا ہے،محبتیں، ویر زارا، قابل ذکر ہیں انھوں نے بطور ڈائریکٹر بھی ایک فلم ’’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘‘2005میں بنائی،اس فلم کو کراچی میں ہونے والے کارا فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا۔ اس فلم کو کراچی انٹرنیشنل ایوارڈز بہترین اداکاری پر دیا گیا،انھوں نے غیر ملکی ٹی وی ڈراموں میں بھی کردار ادا کیے ایک کا پلے جس کا نام ’’کچھ بھی ہوسکتا ہے‘‘ میں نہ صرف کام کا بلکہ اسے تحریر بھی کیا تھا۔ یہ ان کی اپنی زندگی کے حوالے سے تھا،7مارچ1955کو شملہ میں پیدا ہونے والے انوپم کھیر نے2007میں اپنی فلم پروڈکشن ادارہ بنایا۔ اس ادارے کے تحت انھوں نے ایک فلم ’’تیرے سنگ‘‘ بنائی،اس فلم کے پروڈیوسر شتیش کوشک تھے انھین بچوں کے لیے کام کرنیوالی پراتھم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا گڈ ول ایمبیسیڈر منتخب کیاگیا،انوپم کھیر نے1988میں کرن کھیر سے شادی کی جن سے ان کا پہلے سے ایک بیٹا ہے جب کہ انوپم کھیر سے بھی ایک بیٹا ہے،فلم ’’وجے‘‘ میں بہترین اداکاری پر سپورٹنگ ایکٹر کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔1988میں انھیں بہترین مزاحیہ اداکار پر فلم’’ رام لکھن‘‘ کے لیے اور فلم’’ لمحے‘‘ میں بھی بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈز دیا گیا،انوپم کھیرنیشنل اسکول آف ڈرامہ انڈیا کے چئیرمین اور انڈیا فلم سنسر بورڈ کے بھی چئیرمین رہے،انھیں2004میں فلم انڈسٹری کی بہترین خدمات پر پدما شری ایوارڈ دیا گیا، ان کی بہترین اداکاری سے پوری فلم انڈسٹری معترف ہے ان کو بالی ووڈ میں بہت عزت اور احترام دیا جاتا ہے

تبصرے بند ہیں.