فیشن ڈیزائنر پریا کی وجہ سے گلیمر گرل کہلاتی ہوں،ماہی گل

ممبئ: بالی وڈ اداکارہ ماہی گیل نے کہاکہ فلم ’’ زنجیر‘‘ کے ریمیک میں ان کے پہنے ہوئے ملبوسات ضرور مداحوں کو محظوظ کرینگے ۔ اداکارہ ماہی گیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے فلم ’’ زنجیر ‘‘ کے ریمیک میں مختلف طرز کے فیشن ملبوسات پہنے ہیں جو کہ انھیں یقین ہے کہ ضرور مداحوں کی توجہ کامرکز بنیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ان کی پسندیدہ فیشن ڈیزائنر پریا ہے ان کی ہی ملبوسات وہ اپنی نئی فلم میں پہنے ہوئے دکھائیں دینگی۔ ان ہی کی وجہ سے آج وہ گلیمر گرل کہلاتی ہیں۔ انھوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ ضرور فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا روخ کریں ۔ فلم میں ان کا انداز ، ملبوسات اور فلم کی کہانی ضرور مداحوں کو محظوظ کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.