ادیتا پنچولی نے 150 سے زائدفلموں میں کام کیا

کراچی: ادیتا پنچولی بولی ووڈ اسٹار کے طور دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں انھوں نے فلموں میں ہر قسم کے کردار ادا کیے کبھی وہ ولن کے طور پرکبھی ہیروتوکبھی مزاحیہ ادکار کے طور پر نظر آئے،4جنوری 1965کو ممبئی بھارت میں پیدا ہونے والے اداکار ادیتا پنچولی نے 1990 میں فلم ’’ماہا سنگم‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ اسی سال ان کی فلم ’’زخمی دل‘‘ میں انھوں نے جیہ پرادہ کے ساتھ اہم کردار ادا کیا، لیکن انھیں 1991میں بننے والی مہیش بھٹ کی فلم’’ ساتھی‘‘ سے شہرت ملی یہ ان کی ایوارڈ وننگ فلم تھی جو سپر ہٹ ہوئی اور پھر ان کی کامیابی کے دروازے کھلتے چلے گئے، 1994میں انھوں نے ادکار سنجے دت کے ساتھ فلم’’ آتش‘‘ میں کام کیا جب کہ فلم یس باس، کھلونا اور جنگ میں انھوں نے ڈبل رول کیئے تھے، ان کی فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ اور’’ ریس ٹو‘‘ بھی ان کی کامیاب فلموں میں شامل ہیں، فلم’’ یاد رکھے گی دنیا ‘‘ان کی ایک اور کامیاب فلم تھی،یہ تیلگو فلم کا ریمک تھی،ان کی فلمیں سیلاب، نمکین، چور اور چاند، درمیانہ درجہ کی فلمیں ثابت ہوئیں،ادیتا کی فلم یس باس میں انھیں بہترین ادکاری پر بطور ولن فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ انھوں نے کامیڈی فلم’’ باپ نمبری بیٹا دس نمبری‘‘ میں پہلی بار کامک رول کیا، یہ فلم 1991کی ٹاپ10فلموں میں شامل تھی، ان کی مشہور فلموں میں یاد رکھے گی دنیا، کھلونا، ہمیشہ، یس باس، ملٹری راج، جب کہ انھوں نے ایک فلم چوری چوری نام سے پروڈیوس کی جو ناکام ثابت ہوئی،2000میں ان کی فلم’’ باغی‘‘ جس میں سنجے دت کے ساتھ کام کیا، جب کہ نانا پاٹیکر کے ساتھ ان کی فلم’’ ترکیب‘‘ بھی قابل ذکر ہے، ’’جوڑی دار‘‘ اور’’ بغاوت‘‘ میں انھوں نے متھن چکرورتی کے ساتھ جب کہ’’ آنکھیں‘‘ میں امیتابھ اور اکشے کے ساتھ انسپکٹر کا رول ادا کیا، یہ ایک ہٹ فلم تھی2001میں ادیتا پنچولی کی فلم جانی دشمن، یہ دل ہے عاشقانہ، میں کام کیا2003میں ان کی فلم ’’باڈر ہندوستان‘‘ ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی۔شاہ رخ خان اور رانی مکھر جی کے ساتھ ان کی فلم ’’چلتے چلتے‘‘ بھی باکس آفس کی کامیاب فلم تھی،فلم ’’مسافر‘‘ سنجے گپتا کے ساتھ ان کی آخری فلم تھی جس کے بعد وہ پانچ سال تک فلم انڈسٹری سے دور رہے، 2011میں انھوں نے کم بیک کیا اور فلم اسٹار ٹیکر میں بطور ولن کردار ادا کیا، جسے گلوبل ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جب کہ اسی سال ان کی ایک فلم ’’دم مارو دم‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی،سلمان خان کی فلم’’ باڈی گارڈ‘‘ میں انھوں نے مہمان ادکار کے طور پر کام کیاجب کہ ادکار عمران ہاشمی کے ساتھ ان کی فلم ’’رش‘‘ تھی جو ناکام ثابت ہوئی، جب کہ 2012میں ان کی فلم’’ ریس ٹو‘‘ سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ انھوں نے بولی ووڈ کی ادکارہ زرینہ وہاب سے شادی کی ان کے دوبچے ہیں، ادیتا پنچولی نے تواتر سے فلموں میں کام کیا لیکن ناکامی سے کبھی پریشان نہیں ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو بھی کام کیا اپنی محنت اور لگن کے ساتھ کیا، اس میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں کی اب بھی اچھے کردراوں کی تلاش میں ہوں،لیکن میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ نئے آنے والوں کو مواقع ملے اور وہ فلم انڈسٹری میں اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔

تبصرے بند ہیں.