جولیا رابرٹس نے ٹیلرسوئفٹ کو بیوٹی ٹپس دینا شروع کردیں

نیو یارک: اداکارہ ٹیلر سوئفٹ نے جولیا رابرٹس سے خوبصورتی سے متعلق ٹپس بھی لینا شروع کردی ہیں۔ اداکارہ ٹیلر سوئفٹ اور اداکارہ جولیا رابرٹس کے درمیان دوستی پروان چڑھنے لگی۔اداکارہ ٹیلر سوئفٹ اور اداکارہ جولیا رابرٹس کے درمیان دوستی سال 2010ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کے فلمی سیٹ پر ہوئی تھی۔جولیا نے ٹیلر کو ذہنی و جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے یوگا ورزشوں کا مشورہ دیا ہے جب کہ چہرے کی خوبصورتی اور رعنائی کے لیے چہرے کی خاص نگہداشت کا مشورہ دیا۔ جولیا نے ٹیلر سوئفٹ کو مزید یہ بھی مشورہ دیا کہ عوام کے سامنے بات کرتے ہوئے محتاط اور سمجھداری کا رویہ اختیارکریں۔

تبصرے بند ہیں.