فلم “گھن چکر” میں کام کرنے سے پہلے پنجابی زبان میں گالیاں سیکھیں، ودیا بالن

ممبئی: فلم “گھن چکر” میں پنجابی لڑکی کا کردار ادار کرنے والی ودیا بالن کا کہنا ہے کہ میں نے پنجابی لہجہ سیکھنے کے لیے سب سے پہلے اس زبان میں گالیاں سکھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ فلم “گھن چکر” میں ایک پنجابی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کے لیے انہیں پنجابی زبان کا لہجہ سیکھنے کے لیے تربیت حاصل کرنا پڑی، ودیا کاکہنا تھا انہوں نے دوران تربیت سب سے پہلے پنجابی زبان ميں گالیاں دینا سکھیں کیونکہ کسی بھی زبان سیکھنے کایہ سب سے آسان طریقہ ہے۔ فلم “گھن چکر” جس پروڈکشن کمپنی کے تحت بنائی جا رہی ہے اس کے سربراہ ودیا بالن کے شوہر ’’سدھارت رائےکپور‘‘ ہیں، فلم 28 جون کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.