Latest National, International, Sports & Business News

آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 9 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پر کامیاب

میرپور:آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے، تمام 13 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق (ن) لیگ نے 9 اور پیپلزپارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری طور پر 3 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر چودھری یاسین کو آبائی حلقہ چڑہوئی، پیپلزپارٹی کے کوٹلی نکیال سے جاوید اقبال بڈھانوی اور کھوئیرٹہ سے ولید انقلابی کو شکست کو سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق بھی شکست کھا گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.