صرف 9کروڑ روپے لاگت سے بننے والی فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ نے 100 کا ہندسہ عبورکرلیا

ممبئی: میوزیکل رومینٹک فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ نے 100 کروڑ روپے کما کر کے فلمی پنڈتوں سمیت سب کو حیران کر دیا۔ موہت سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’عاشقی ٹو‘‘ 26 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنی اور دیکھتے ہی دیکھتی اس نے ایک ارب کا بزنس کرلیا ہے،1990 کی سپر ہٹ فلم ’’عاشقی‘‘ کے سیکوئل کو نوجوانوں میں ٹریجڈی اینڈ کے باوجود زبردست پذیرائی ملی اور شائقین نے اس کے گیتوں کو بھی خوب سراہا۔ بھٹ خاندان کی پروڈیوس کردہ فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ میں بھی ’’عاشقی‘‘ کی طرح نئے چہروں کو مرکزی کرداروں میں لیا گیا ہے اور فلم صرف 9 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے جس میں ادیتا رائے کپور اور شردھا کپور کی نئی جوڑی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.