چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک، 120 لاپتہ

بیجنگ: چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 110 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 120 لاپتہ ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے شمال مشرقی علاقوں میں آئے تاریخ کے بدترین سیلاب کے نتیجے میں 110 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے، چين كے صوبے لياننگ ميں طوفانی بارشوں اور سيلاب نے سب سے زيادہ تباہی مچائی، سيلابی ريلے پانی كے ساتھ 60 معصوم جانيں بہا لے گئے جبکہ 97 افراد لاپتا ہو گئے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چینی فوجی اہلکار امدادی کارروائیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ چين كے جنوبی علاقوں ميں بھی سيلاب سے 30 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ چين كے جنوب ميں واقع صوبہ گوانگ ڈانگ ميں گزشتہ ہفتے اتر نامی طوفان كے نتيجے ميں 20 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے تھے، سیلاب سے رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے صوبے کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدو رفت بند کر دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.