فلم ”مدراس کیفے“ کا پہلا گانا ”مولا سن لے رے“ اور نیا پرومو جاری

…راک اسٹار ہیروئن کی جوڑی اب بالی ووڈ کے ڈیشنگ ہیرو جان ابراہم کے ساتھ بنی ہے، نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم ”مدراس کیفے“ کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔ علی حیا کے تحریر کردہ ”مولا سُن لے رے“ کے بولوں پر مبنی اس گانے کوگلوکار پپون کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں جان ابراہم اور نرگس فخری جنگی علاقوں کا دورہ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی شانتانو موئترا نے ترتیب دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلم کا نیا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سدھارتھا باسو کے کردار بحیثیت بھارتی ایجنسی را کے  ڈائریکٹر آر ڈی (RD)کی رونمائی کی گئی ہے۔ ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جبکہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹرکے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ جان ابراہم اور رونی لاہری کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں خود جان ابراہم سمیت نرگس فخری، انشومن کھرانہ، جیکولین فرنانڈس، راشی کھنہ، لینا ماریہ اورسدھارتھا باسو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم مدراس کیفے 23اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

تبصرے بند ہیں.