رنبیر کی نئی کامیڈی فلم ”بے شرم“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور بے شرم بننے کو تیار ہوگئے ہیں جن کی نئی کامیڈی فلم ”بے شرم“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار ابھنوکیشپ کی اس فلم میں رنبیر کپور کے مدِ مقابل مس انڈیا آسٹریلیا پلوی شاردا بحیثیت ہیروئن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو اس سے قبل دو تین فلموں میں چھوٹے رولز نبھا چکی ہیں۔ رنبیر اور پلوی کے ساتھ کامیڈی فلم ”بے شرم“ میں رنبیر کے والدین رشی کپور، نیتو سنگھ اور جاوید جعفری اہم کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔ فلم میں میکینک ببلی کا رول نبھاتے رنبیر کپور کی کامیڈی سے بھرپور اس فلم کا میوزک معروف موسیقار للت پنڈت نے ترتیب دیا ہے جو 2اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.