مینا کماری کی سوانح عمری ” مائی ہیروئن” دوبارہ شائع کرنے کا فیصلہ

…مینا کماری کی سوانح عمری ” مائی ہیروئن” دوبارہ شائع کرنے کا فیصلہ ،بھارتی سینمااسکرین کی ساحرہ میناکماری کودنیا سے رخصت ہوئے41سال بیت گئے،مگر وہ آج بھی لاکھوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔مینا کماری کی سوانح عمری ” مائی ہیروئن” دوبارہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔1932ء میں ممبئی میں آنکھ کھولی۔شہرت پائی میناکماری کے نام سے۔25 سال سے زائد فلمی دنیاپر راج کیا،90 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ صاحب، بیوی اور غلام میں چھوٹی بہو کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں، بہو بیگم، میرے اپنے، پاکیزہ، میں بھی لڑکی ہوں، جیسی کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔مینا کماری کا فلمی گانا مدھوبالااورنرگس جیسی پری جمال ہیروئنز کے دورمیں بھی میناکماری نے اپنی الگ شناخت قائم رکھی،اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنی رہیں۔ مینا کماری کا فلمی گانا31مارچ1972ء کومیناکماری صرف40سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں،اسی سال ونود مہتا نے ان کی سوانح عمری تحریر کی،مائی ہیروئن نامی یہ سوانح عمری 41سال بعددوبارہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دل فریب اداوٴں کی مالک مینا کماری نے سلور اسکرین پر دلوں کو تسخیر ہی نہیں کیا، بلکہ وہ ایک خوبصورت دل کی مالکہ بھی تھیں،کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ حساس اداکارہ اردو کی خوبصورت شاعرہ بھی تھیں،جولطیف پیرائے میں جذبات کااظہارکرنے کاگْر جانتی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.