فلم انڈسٹری کی ترقی کیلیے بھی دعا گو ہوں‘ عابد علی

لاہور: سینئر اداکارعابد علی نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی ہی اداکار کے لیے سب کچھ ہوتا ہے۔ شوبز میں میرا کیرئیر سالوںپرمحیط ہے لیکن آج بھی معیاری کام کا قائل ہوں اور جتنا مرضی بڑا نقصان ہو جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔ایک انٹر ویو میں اداکار عابد علی نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اس لیے وہ معاشرے میں ہونے والی نا انصافی کو زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ہر وقت نیک خواہشات رکھتا ہوں او ردعا گو ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی اسی طرح ترق کرے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جب تک پرستار کسی بھی فنکار کے کام کو پسند کرتے رہیں اسے ریٹائرمنٹ نہیں لینی چاہیے بلکہ اسے اپنے تجربے سے آنیوالے لوگوںکو مستفید کرنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.