سدھارنتھ ملہوترا نے اپنے ہی فین کلب کیخلاف ہرجانہ کردیا

ممبئی: سدھارنتھ ملہوترہ نے اپنے ہی فین کلب کے خلاف دس کروڑ روپے کا ہرجانہ کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فین کلب سدھارنتھ ملہوترہ کی مرضی سے شروع کیا گیا تھا جس کے زریعے ان کے چاہنے والے اداکار سے جڑی مختلف چیزیں ان لائن خرید سکتے تھے لیکن اب اس کلب کو دس کروڑ روپے بھرنے پڑیں گی۔ اس بارے میں سدھارنتھ ملہوترہ کا کہنا ہے کہ ان کے نوٹس میں یہ بات ائی تھی کہ فین کلب والے مختلف چیزیں مہنگے داموں میں بیچ رہے ہیں ایک معمولی سے چائے کا کپ ڈیڑہ سے دو ہزار روپے میں بک رہا ہے جو ان کے مداحوں کی جیب پرخاصا بھاری پڑ رہا ہے اسی بات کو لے کر انھوں نے یہ نوٹس روانہ کرایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.