مادھوری 46 برس کی ہو گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشت چھیالیس برس کی ہوگئیں،ان کی دلکش مسکراہٹ کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔ مادھوی پندرہ مئی انیس سو سڑسٹھ کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم انیس سو چوراسی میں فلم ابودھ سے رکھا لیکن انہیں اصل پہچان فلم تہذاب سے ملی جس میں ان کے گانے ایک دو تین نے ہرطرف دھوم مچائی۔ فلم تہذاب کی کامیابی کے بعد مادھوری نے پوری زندگی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ فلمیں دی اور دھک دھک گرل کے نام سے مشہور ہوئیں۔ مادھوری کی سپرہٹ فلموں میں رام لکھن، بیٹا، پرندہ، ساجن، دیاوان ، ہم آپ کے ہیں کون، دل، کھل نائیک، دل تو پاگل ہے اور دیوداس شامل ہیں۔ ڈانس کوئین مادھوری نے اپنے عروج کے زمانے میں شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیر بعد کہہ دیا، لیکن اپنے پرستاروں کے بے اصرار وہ فلمی دنیا میں دوبارہ لوٹ آئی اور فلم آجا نچ لے میں کام کیا۔ انہوں نے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے اور دو دھائیوں تک بالی وڈ پر چھائی رہی،ان کا شوبز کی دنیا میں کامیاب سفر اب بھی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.