عمائمہ ملک کو بھارتی پنجابی فلم میں کام کی پیشکش

لاہور: معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک کوبالی وڈ کے بعد بھارتی پنجاب میں بننے والی ایک میگا اسٹار کاسٹ فلم میں سائن کرنے کے لیے پروڈیوسر نے رابطہ کرلیا۔ فلم میں بھارتی پنجاب کے معروف فنکارمرکزی کردار ادا کرینگے جب کہ اس کی عکسبندی پنجاب اور پھر کینیڈا میں کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ فلمسازکواپنی نئی فلم کے لیے ایک ایسی لڑکی کی تلاش تھی جو اداکاری کے ساتھ رقص میں بھی مہارت رکھتی ہو۔اس سلسلہ میں فلم کے اسکرپٹ کے مطابق عمائمہ ملک اس کردارکے لیے پرفیکٹ ہیں۔ اسی لیے پروڈیوسرنے پاکستان میں اپنے ایک قریبی دوست کے ذریعے فلم میں کام کرنے کی آفر عمائمہ تک پہنچادی ہے لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب عمائمہ ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے نئے پراجیکٹس میں مصروفیت بڑھ رہی ہے۔ اس لیے ابھی بھارتی پنجاب کی فلم سائن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.