لیجنڈری اداکار ندیم بیگ آج اپنی 72 ویں سالگرہ منارہے ہیں

فلم اور ٹی وی کے لیجنڈری اداکار ندیم بیگ آج اپنی 72 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 19 جولائی 1941 کو بھارتی ریاست آندھرا پریش میں پیدا ہونے والے ندیم بیگ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1967 میں فلم چکوری سے کیا، جس میں وہ مشہور زمانہ اداکارہ شبانہ کے ساتھ جلوہ گر ہوئے اور فلم میں شاندار کارکردگی پر انہیں نیگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم چکوری کے بعد اداکار ندیم کا پھر کامیابیوں کا نا تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے 2 لگا تار ہٹ فلمیں چھوٹے صاحب اور سنگدل کیں جس کے بعد ان کا شمار لالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہونے لگا جبکہ 1973 میں فلم نادان، 1975 میں فلم پہچان، 1980 میں ہم دونوں اور 1983 میں دہلیز میں انہوں نے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ندیم نے کسی بھی سپراسٹار کی طرح اپنے دور کی مقبول ترین اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا لیکن شبنم کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے زیادہ ہٹ ہوئی۔ دوسری جانب اداکاری کے ساتھ ساتھ ندیم نے کئی گیت بھی گائے ہیں جبکہ انہوں نے فلمی دنیا کے لیے لاوازل خدمات پر ستارہ امتیاز اور حلال امتیاز بھی وصول کیا۔

تبصرے بند ہیں.