Latest National, International, Sports & Business News

ہدایت کاربننا میرا خواب ہے اورمستقل میں اس شعبے میں ضرورقدم رکھوں گی، سونم کپور

ممبئی: فلم “بلیک” میں ہدایت کار سنجے لیلی بنسالی کے ساتھ بطور مدد گار کام کرنے والی سونم کپور کو ہدایت کاری اس قدراچھی لگی کہ اب انہوں نے اس میدان میں بھی اپنی قسمت آزمانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سونم کپور کا کہنا تھا کہ ہدایت کار بننا ہی دراصل میرا خواب تھا، ہر انسان گلیمر اور شہرت سے متاثر ہو جاتا ہے اور میں بھی اس سے کافی متاثر ہوئی اور اداکارہ بن گئی، 28 سالہ سونم کپور نے کہا کہ وہ مستقبل میں ہدایت کاری کے میدان میں ضرور قدم رکھیں گی تاہم ابھی میری تمام توجہ اداکاری پر موکوز ہے

تبصرے بند ہیں.