شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پربننے والی برطانوی فلم کا ٹریلرجاری

برطانیہ: شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پربننے والی فلم کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔ آسٹریلوی اداکارہ “نومی واٹس” فلم میں ڈیانا کا کردار ادا کررہی ہے، فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری دوبرسوں کوفلمایا گیا ہے جس میں شہزادہ چارلس سے طلاق اوراس کے بعد ڈاکٹرحسنات خان سے تعلقات کا ذکر ہے، فلم میں شہزادی ڈیانا کے فلاحی کاموں کوبھی بھرپوراندازمیں عکس بند کیا گیا ہے، فلم 20 ستمبرکوبرطانیہ کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.