امپورٹڈ فلموں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، فنکار، امپورٹرز نے مشروط حمایت کردی

لاہور / اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2013/14ء کیلیے پیش کئے جانیوالے بجٹ میں غیرملکی فلم کی امپورٹ پردس لاکھ روپے ٹیکس لگانے کی تجویزپرشوبز کے کچھ حلقوں میں خوشی اورکچھ حلقوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔ معروف فنکاروں، فلمسازوں، پروڈیوسروں اور امپورٹرز نے ملے جلے ردعمل کااظہارکیا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے سٹارشان ، معمررانا، غلام محی الدین، ثناء، لیلیٰ ، جاوید شیخ اورمصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ فلموں پرٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے۔یہ رقم پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی پرخرچ کی جانی چاہئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا مگر ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔ حکومت اگر اس طرح کے مزید اقدامات کرے گی تواس کا فائدہ پاکستان فلم انڈسٹری کوہوگا جوکہ بہت ضروری ہے۔ سینما گھروں میں جس طرح سے پاکستانی فلموں کی بجائے بالی وڈ اورہالی وڈ فلموں کونمائش کیلیے پیش کیا جارہا تھا اور کامیاب بزنس کرنے والوںفلموں کوبھی اتارا جارہا تھا اب اس میں کمی آئے گی۔

تبصرے بند ہیں.