شاہ رخ خان شادیوں میں پرفارمنس کا 8 کروڑروپے سے زائد معاوضہ لیتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شادیوں میں پرفارمنس کا معاوضہ 8 کروڑ روپے سے زائد لیتے ہیں جب کہ کسی بھی شادی میں شرکت کے لئے وہ 15ہزار امریکی ڈالرز لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے دبئی کے جمیرا ہوٹل میں ایک اہم مقامی شخصیت کی بیٹی کی شادی میں شاہ رخ نے 30منٹ کی پر فارمنس کا 8کروڑ روپے سے زائد معاوضہ لیا،شاہ رخ 2سال قبل کسی بھی شادی میں اپنی پرفارمنس کا 4کروڑ روپے معاوضہ لیتے تھے جب کہ شادی کی تقریب میں شرکت کا معاوضہ ایک کروڑ روپے لیتے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شاہ رخ خان کو شادیوں میں شرکت اور پرفارمنس کے 250 کے قریب دعوت نامے ملے جس میں سے انہوں نے صرف 10 کو قبول کیا جب کہ رواں سال انہوں نے 6دعوت نامے قبول کئے۔

تبصرے بند ہیں.