الطاف حسین کا چیف الیکشن کمشنرکو فون،پولنگ میں تاخیرکی شکایت

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی میں پولنگ کے عمل میں تاخیر اور عملہ اور سامان کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں پولنگ عملے کو سامان نہیں پہنچایا جارہا اور پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہے، بیلٹ پیپر نہ پہنچنے اور پولنگ شروع نہ کیے جانے سے آگاہ کیا جائے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے متحدہ قائد کو یقین دہانی کرائی کہ ایم کیوایم کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہ نما فاروق ستار کا  کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی اور بوگس ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 119پولنگ اسٹیشنوں پر ساڑھے3گھنٹے تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی۔ لیاری ميں جرائم پیشہ عناصر اپنے امیدوار کو ووٹ ڈلوا رہے ہیں۔ لانڈھی میں بھی ساڑھے گیارہ بجے تک پولنگ شروع نہیں ہوئی۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سوچےسمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کو ہائی جیک کیا جارہا ہے۔ بڑے پیمانے پردھاندلی کی جارہی ہے۔ جہاں ایم کیوایم کی اکثریت ہےوہاں سے شکایتیں مل رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.