شان کی فلم میں آمنہ ملک بھی آئٹم سانگ کریں گی

لاہور: ماڈل و اداکارہ آمنہ ملک بھی آئٹم گرل بن گئیں۔ اداکارو ہدایتکار شان نے اپنی فلم ’’سایہ ذوالجلال‘‘ میں آئٹم سانگ کے لیے ماڈل واداکارہ آمنہ ملک کا انتخاب کیا جس پر انھوں نے یہ گانا عکسبند کرلیا ہے۔ اس حوالے سے آمنہ ملک نے کہا کہ میرے لیے یہ مسرت کی بات ہے کہ شان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کا حصہ بنی ہوں۔ اس کو یادگار آئٹم سانگ بنانے کے لیے پوری محنت کی ہے۔ آمنہ ملک نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو ایسی ہی موضوعاتی اور معیار کی فلمیں چاہیئں کیونکہ اب ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں جانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل دو ایک فلمی پراجیکٹ میں کام کیا جنھوں نے مجھے مایوس کیا تھا مگر اس فلم میں کام کرکے خوشی ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.