نئی حکومت فلم انڈسٹری پر بھرپور توجہ دیگی، سنگیتا

کراچی: فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بہت سے لوگوں نے کوششیں کیں وہ اس سے پرامید تھے کہ جلد پاکستان میں فلم سازی کا آغاز ہوگا۔ گزشتہ حکومت نے فلم انڈسٹری کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، حالانکہ متعدد بار ہمیں یقین دہانیاں کرائی گئیں لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا لیکن نئی حکومت کے آنے کے بعد فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو اس بات کا یقین ہو چلا کہ حکومت فلم انڈسٹری کے مسائل پر ضرور توجہ دے گی گو کہ اس وقت کراچی میں فلم سازی کا آغاز ہوچکا ہے اور بہت سی فلمیں زیر تکمیل ہیں اور کچھ مکمل ہوکر عید پر ریلیز کی جارہی ہیں، یہ بہت اچھی خبر ہے لیکن فلم اندسٹری کو حکومت کی سرپرستی کی اب بھی ضرورت ہے کیونکہ حکومت کے تعاون کے بغیر کسی شعبے میں کامیابی ممکن نہیں۔

تبصرے بند ہیں.