چوتھا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سینٹ لوشیا: پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ سینٹ لوشیا کے بیوسجور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ بالنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے وہ ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان ڈیوائن براوو کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر 230 رنز کا اسکور ایک اچھا ہدف ہوگا۔ میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے کیون پولارڈ کی جگہ ڈیون اسمتھ کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں اب تک 3 میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے دونوں ٹیموں کے ہاتھ ایک ایک بار فتح آئی ہے جبکہ تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا، گزشتہ میچ کی طرح چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان 1988 کے بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین میں کالی آندھی کے خلاف کھیلی گئی کوئی بھی ون ڈے سیریز نہیں ہارا۔

تبصرے بند ہیں.